شمشان گھاٹ سے مسلم میت کی منتقلی غیر شرعی

,

   

مسلم قبرستان میں تدفین کی اجازت نہ دینے کی مذمت : جامعہ نظامیہ
حیدرآباد ۔ 2 جون (سیاست نیوز) شہر کے نواحی علاقہ میں شمشان گھاٹ میں مسلم میت کی تدفین کے مسئلہ پر جامعہ نظامیہ نے آج فتویٰ جاری کرکے اسلامی طریقہ سے کی گئی تدفین کی میت کی منتقلی کو شرعی اعتبار سے غیر درست قرار دیا ہے۔ صدر مفتی جامعہ نظامیہ مولانا مفتی محمد عظیم الدین کی دستخط سے جاری فتویٰ میں استفسار کیا گیا تھا کہ اگر کسی مسلم میت کو مسلم طریقہ سے اجازت کے حصول کے ساتھ دفن کیا جاتا ہے اور اب کچھ افراد میت کی منتقلی کا مطالبہ کرتے ہیں تو یہ کیسا ہے۔ مولانا مفتی عظیم الدین نے تفصیلی فتویٰ کی اجرائی کے ذریعہ اس امر کو غیر درست قرار دیا ہے۔ فتویٰ میں مسلم قبرستانوں کے متولیوں کی جانب سے تدفین کی اجازت نہ دئیے جانے کی شدید مذمت کی گئی ۔مذکورہ فتویٰ میں مولانا مفتی عظیم الدین نے میت کی تجہیز و تکفین کے بعد منتقلی کے جواز کے علاوہ کس صورتحال میں میت کی منتقلی کی گنجائش موجود ہے اس کی صراحت بھی کردی ہے۔