شملہ سبزی

   

اجزا : شملہ مرچ (کاٹ لیں) تین عدد، کاٹیج چیز ڈیڑھ سو گرام، ثابت سفید زیرہ ایک چائے کا چمچ، کڑھی پتے چار عدد، ٹماٹر (کاٹ لیں) تین عدد، لال مرچ پاؤڈر ایک چائے کا چمچ، دھنیا پاؤڈر ایک چائے کا چمچ، ہلدی پاؤڈر ایک چائے کا چمچ، ہری مرچیں (کاٹ لیں) دو عدد، نمک حسبِ ذائقہ،گرم مسالہ پاؤڈر ایک چائے کا چمچ، کاجو آٹھ عدد، تیل دو سے تین کھانے کے چمچ، ہرا دھنیا باریک کترا ہوا حسبِ ضرورت۔
ترکیب : ایک پتیلی میں تیل گرم کر کے اس میں ثابت سفید زیرہ، کڑھی پتا اور کٹے ہوئے ٹماٹر ڈال کر پانچ منٹ تک چمچ چلائیں۔پھر اس میں لال مرچ پاؤڈر، دھنیا پاؤڈر، ہلدی پاؤڈر اور ہری مرچیں ڈال کر اچھی طرح مکس کریں۔ اب آنچ ہلکی کر دیں اور برتن میں گرم مسالہ، کاجو، کاٹیج چیز اور کٹی ہوئی شملہ مرچ ڈال کر اچھی طرح مکس کر لیں۔ اب اس پر ڈھکن ڈھک کر دس منٹ تک دم دے دیں۔ اب ڈھکن ہٹا کر سالن پر ہرا دھنیا چھڑک دیں۔