شملہ کے رہائشی علاقے سے چیتا کی بازیابی

,

   

شملہ۔رام پور فارسٹ ڈیویژن سے شملہ میں جھارکی کے قریب رہائشی علاقے سے محکمہ جنگلات کی ایک ٹیم نے ایک چیتا کی بازیابی عمل میں لائی ہے۔

علاقے میں ایک چیتا کی موجودگی کے متعلق مقامی لوگو ں کی متعدد شکایتیں وصول ہونے کے بعد محکمہ جنگلات ک

ے مذکورہ عہدیداروں نے مذکورہ جنگلی جانور کو پکڑنے کے لئے ایک پنجارہ تیار کیاتھا۔عہدیداروں کی جانب سے مذکورہ پنجارہ کی نگرانی کی جارہی تھی اور جمعہ کی رات کو جیسے ہی اس میں چیتا داخل ہوا اس کو پکڑ لیاگیاتھا۔

بعدازاں اس کو ایک محفوظ مقام پر چھوڑ دیاگیا۔مقامی کیشورام نے کہاکہ ”کچھ وقت سے اس مقام کے اطراف واکناف میں چیتا موجود تھا۔

ایک سے دو مرتبہ میرا سامنا چیتا ہوا تھا۔ اب راحت کی سانس لینے کا موقع مل گیاہے کیونکہ چیتا کو پکڑ لیاگیاہے“

چیتا کی محفوظ مقام پر منتقلی
فارسٹ گارڈللت بھارتی نے کہاکہ ”گھروں کے اطراف واکناف میں چیتاؤں کی دیکھے جانے کی کئی شکایت یہاں سے ملی ہیں۔

اس کے پیش نظر محکمہ جنگلات کی جانب سے ایک پنجارہ نصب کیاگیاتھا جس کی مسلسل نگرانی بھی کی جارہی تھی۔

جمعہ کے روز چیتا پکڑا گیااور اس کو ایک محفوظ مقام پر منتقل کردیاگیا“۔