شنڈے حکومت دو۔تین ہفتو ں کی مہمان : سنجے راوت

   

ممبئی : مہاراشٹر میں وزیراعلی ایکناتھ شنڈے اور نائب وزیر اعلی دیویندر فڑنویس کے ریاست میں اقتدار کے حوالے سے کئی مہینوں کے بعد، اپوزیشن اب بھی تنقید کر رہی ہے کہ شنڈے -فڑنویس حکومت گر جائے گی۔کیونکی آج ٹھاکرے گروپ کے ایم پی سنجے راوت نے ایک بار پھر شنڈے – فڑنویس حکومت کے گرنے کیپیش قیاسی کی ہے ۔سنجے راوت نے کہاکہ شنڈے حکومت کا ڈیتھ وارنٹ تیار ہے اور دعویٰ کیا گیا ہے کہ موجودہ وزیر اعلیٰ اور ان کے 40 ایم ایل ایز کی طرف سے شروع کی گئی حکومت اگلے 20_15 دنوں میں ختم ہو جائے گی، لہٰذا اس حکومت کے ڈیتھ وارنٹ جاری ہو چکے ہیں اور اب صرف یہ رہ گیا ہے کہ اس پر کون اور کب دستخط کرے ، چنانچہ سنجے راوت نے بھی کہا کہ اب گلہائے عقیدت پیش کئے جائیں۔