شنگھائی: چین کے شہر شنگھائی میں کورونا وبا کی لہر کے دوران سخت لاک ڈاؤن سے جرمنی کی برآمدات کو شدید نقصان پہنچ رہا ہے۔ خبررساں اداروں کے مطابق لاک ڈاؤن کے باعث جہازوں کی آمدو رفت معطل ہوکر رہ گئی ہے اورشہر کی تجارتی بندرگاہ پر کنٹینروں کی قطاریں لگ چکی ہیں۔ جرمن تجارتی ماہرین نے شنگھائی میں کاروبار کی بندش کے تناظر میں تحفظات کا اظہا رکیا ہے۔ جرمنی کے بی ڈی آئی ایسوسی ایشن کے صدر زیگ فرائیڈ روسورم کا کہنا ہے کہ خام مال اور تعمیراتی مواد کی ترسیل متاثر ہونے سے صنعتیں تباہی کے دہانے پر ہیں۔ اگر حالات یہی رہے تو آنے والے ہفتوں میں جرمن صنعت کی پیداواری عمل میں شدید خلل پڑ جائے گا۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق چین نے کورونا وائرس کے خلاف شہریوں پر کڑی قدغنیں لاگو کردی ہیں،جس کے باعث شہر بھر میں عوام معمولات زندگی متاثر ہونے سے سخت پریشان ہیں۔