شنگھائی کوآپریشن آرگنائزیشن وزرائے خارجہ چوٹی کانفرنس میں سشما سوراج کی شرکت کا امکان

,

   

بشکیک ۔ 21 مئی (سیاست ڈاٹ کام) وزیرخارجہ ہند سشماسوراج آج یہاں شنگھائی کوآپریشن آرگنائزیشن (SCO) کے دو روزہ اجلاس میں شرکت کیلئے پہنچیں جہاں توقع ہیکہ موصوفہ مختلف موضوعات بشمول عالمی دہشت گردی پر تبادلہ خیال کریں گی۔ یہاں پہنچنے پر سشماسوراج کا روایتی انداز میں خیرمقدم کیا گیا۔ سشماسوراج کونسل آف فارین منسٹرس (CFM) برائے شنگھائی کو آپریشن آرگنائزیشن میں ہندوستان کی نمائندگی کریں گی جو بشکیک میں 13 اور 14 جو کو منعقد کیا جائے گا۔ وزیرخارجہ نے نئی دہلی میں پیر کے دن کہا تھا کہ وزرائے خارجہ کی چوٹی کانفرنس میں موضوعاتی مسائل پر تبادلہ خیال ہوگا اور بین الاقوامی امور میں علاقائی اہمیت پر بھی زور دیا جائے گا۔ علاوہ ازیں شنگھائی کوآپریشن آرگنائزیشن چوٹی کانفرنس کے سلسلہ میں بھی غور کیا جائے گا جو 13 اور 14 جون کو بشکیک میں مقرر ہے۔ وہ تنظیم کے رکن وزرائے خارجہ سے کرغیز صدر سورنبے جینبیکوف کے ساتھ اپیل بھی کریں گی۔ وزیرخارجہ پاکستان شاہ محمود قریشی بھی اس چوٹی کانفرنس میں شرکت کریں گے۔ گذشتہ ماہ وزیردفاع نرملا سیتارامن نے شنگھائی کوآپریشن آرگنائزیشن کے وزرائے دفاع کی چوٹی کانفرنس منعقدہ بشکیک میں شرکت کی تھی۔ ہندوستان شنگھائی کوآپریشن آرگنائزیشن میں مبصر کی حیثیت سے 2005ء سے شرکت کررہا ہے اور عام طور پر وزارتی سطح کے اجلاسوں میں شرکت کرتا رہا ہے جس میں خاص طور پر صیانتی اور معاشی تعاون پر زور دیا گیا تھا۔ ہندوستان کے ساتھ پاکستان کو شنگھائی تعاون تنظیم کی رکنیت 2017ء میں دی گئی۔ ایس سی او کی بنیاد 2001ء میں شنگھائی میں منعقدہ چوٹی کانفرنس میں رکھی گئی تھی جس میں صدر روس، صدر چین، صدر جمہوریہ کرغیز، صدر قازقستان، صدر تاجکستان اور صدر اردغستان نے شرکت کی تھی۔ چنانچہ اس تنظیم نے سابق سوویت یونین میں شامل اور موجودہ علحدہ ہوجانے والی تمام جمہوریتوں کی نمائندگی کیں۔