شوپیاں میں سی آر پی ایف کیمپ کے قریب عام شہری کی ہلاکت

   

سرینگر: کشمیر کے جنوبی ضلع شوپیاں کے بابا پورہ میں واقع سینٹرل ریزرو پولیس فورس کے ایک کیمپ کے نزدیک اتوار کی صبح ایک عام شہری کو گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا ہے۔ ضلع پولیس شوپیاں نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ مذکورہ شہری کی ہلاکت کا واقعہ جنگجوئوں اور سی آر پی ایف کے درمیان فائرنگ کے تبادلے کے نتیجے میں پیش آیا ہے ۔اس میں کہا گیا ہے کہ نامعلوم دہشت گردوں نے اتوار کی صبح ساڑھے دس بجے بابا پورہ شوپیاں میں 178 بٹالین سی آر پی ایف کی ایک ناکہ پارٹی پر حملہ کیا۔ سی آر پی ایف نے جوابی فائرنگ کی اور فائرنگ کے تبادلے کے دوران ایک نامعلوم شخص مارا گیا ہے۔
ذرائع نے مہلوک شہری کی شناخت اننت ناگ کے رہنے والے شاہد احمد کے طور پر کی ہے ۔بتا دیں کہ عام شہری کی ہلاکت کا یہ واقعہ اس وقت پیش آیا ہے جب مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ جموں و کشمیر کے تین روزہ دورے پر ہیں۔