سرینگر: جنوبی ضلع شوپیاں کے باس کوچھن گاوں میں پیر کی شام کو سیکورٹی فورسز اور جنگجووں کے مابین تصادم آرائی کے دوران ملی ٹینٹ فرار ہونے میں کامیاب ہوئے ۔پیر کی شام کو جنگجووں کی موجودگی کی اطلاع ملنے پر فوج بشمول آرمی، سپیشل آپریشن گروپ(ایس او جی)اور سی آر پی ایف نے جنوبی ضلع شوپیاں کے باس کوچھن علاقے کا محاصرہ کیا۔انہوں نے بتایا کہ جوں ہی فوج تلاشی کارروائیوں کے دوران اس مقام کے قریب پہنچے جہاں جنگجو پناہ گزیں تھے تو ملی ٹینٹوں نے فوجی پارٹی پر فائرنگ شروع کی اور فوج نے بھی جوابی کارروائی کی جس کے نتیجے میں معرکہ آرائی شروع ہوئی۔انہوں نے نے بتایا کہ گر چہ گاوں کو پوری طرح سے سیل کرکے چار دائروں والی سیکورٹی تعینات کی گئی لیکن اس کے باوجود منگل کی صبح ملی ٹینٹوں کا کئی پر اتہ پتہ نہیں چل سکا۔