شوہرسے خلع لینے کے بعد خاتون کی خودکشی

,

   

حیدرآباد: پرانے شہر کے علاقہ رین بازار میں ایک خاتون نے شوہر سے خلع لینے کے بعد خودکشی کرلی۔ پولیس رین بازار کے مطابق 25سالہ حبیبہ فاطمہ نے 9/نومبر کو زہریلی دوا کا استعمال کرلیا اور دواخانہ میں علاج کے دوران فوت ہوگئی۔ پہلے شوہر سے طلاق کے بعد حبیبہ نے عمران نامی شخص سے دوسری شادی کی تھی۔ حبیبہ اس شادی سے خوش نہیں تھی۔ عمران کی بھی یہ دوسری شادی تھی۔

حبیبہ نے عمران سے خلع لے لیا۔ اس کے بعد سے ہی وہ شدید ذہنی تناؤ کا شکار تھیں۔جس کے نتیجہ میں اس نے زہریلی دوا کا استعمال کرلی۔ اسے فوری دواخانہ لیجایاگیا جہاں وہ علاج کے دوران جانبر نہ ہوسکی۔ پولیس نے شبہ ظاہر کیا کہ حبیبہ کو علم نہیں تھا کہ عمران پہلے سے شادی شدہ ہے۔ اسے پتہ چلنے کے بعد اس نے یہ انتہائی اقدام کیا ہوگا۔ پولیس نے بتایا کہ اکثر دونوں میاں بیوی میں جھگڑے ہوا کرتے تھے۔ تاہم رین بازار پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے ہرزاویہ سے تحقیقات کررہی ہے۔