حیدرآباد۔/24 جولائی ، ( راست ) شوہر اور سسرالی رشتہ داروں کی ہراسانی کا شکار دو ماہ کی دلہن نے پھانسی لے کر خودکشی کرلی۔ جگت گیری گٹہ پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا۔ پولیس کے مطابق 19 سالہ پوجیتا عرف چندنا جو جگت گیری گٹہ علاقہ کے ساکن دنیش کی بیوی تھی لڑکی بے ٹیک زیر تعلیم تھی اس کی شادی جاریہ سال اپریل میں ہوئی تھی اور شادی کے وقت لڑکی کے والد نے طلائی زیورات اور ضروری اشیاء دی تھی۔ باوجود اس کے لڑکی کو زائد جہیز کیلئے شدید ہراساں و پریشان کیا جارہا تھا جس سے تنگ آکر لڑکی نے خودکشی کرلی۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔ع
