حیدرآباد /26 فروری ( سیاست نیوز ) ناچارم کے علاقہ میں شوہر اور سسرالی رشتہ داروں نے ایک خاتون کو مبینہ طور پر دودھ میں زہر دے کر ہلاک کردیا ۔ ناچارم پولیس نے بتایا کہ 23 سالہ پروالیکا ریڈی کل رات ساس کی جانب سے دئے گئے دودھ کا استعمال کرنے کے بعد فوت ہوگئی ۔ پروالیکا ریڈی ملاپور علاقہ کے ساکن مہیش ریڈی کی بیوی تھی ۔ جولائی 2017 میں ان کی شادی ہوئی تھی ۔ شادی کے بعد اس خاتون کو ہراساں و پریشان کیا جارہا تھا ۔ ستیش ریڈی پیشہ سے دودھ کا کاروبار کرنا تھا ۔ بیٹی کے ساتھ ہراسانی کو دیکھ کر اس کے والدین نے گذشتہ دنوں 5 لاکھ روپئے نقد رقم اور 20 تولہ سونا دیا تھا ۔ جس کے بعد بھی اس کی حرص کم نہیں ہوئی اور اس نے اپنی ساس کے نام موجودہ 2 ایکڑ اراضی کو اس کے نام کرنے کا مطالبہ کرنے لگا اور بیوی کو اذیت پہونچا رہا تھا ۔ 23 فروری کے دن موٹر سائیکل پر جھگرے کے دوران بیوی کو گاڑی سے ڈھکیل دیا اور 24فروری کے دن علاج کے نام پر شدید مارپیٹ کا نشانہ بنایا ۔ کل اس خاتون کو ساس نے بادام ملک دیا اور اس نے استعمال کرلیا اور اس کا ذکر خاتون نے اس کی والدہ سے کیا تھا ۔ جس کے بعد وہ فوت ہوگئی ۔ پولیس ناچارم نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔