شوہر نے انار کا جوس نہ پیا تو سانبر میں زہر ملا دیا

   

چنئی 21 جولائی (ایجنسیز) تامل ناڈو میں ایک خاتون نے اپنے شوہر کو زہر دے کر قتل کردیا۔ خاتون نے اپنے شوہر کو اس لیے مار ڈالا کیونکہ وہ اس کے اور اس کے عاشق کے تعلقات میں رکاوٹ بن رہا تھا۔ خاتون اپنے شوہرکو چھوڑ کر اپنے عاشق کے ساتھ رہنا چاہتی تھی اس لیے اس نے اسے قتل کر دیا۔یہ واقعہ تمل ناڈو کے دھرما پوری ضلع کے اروڑ کے گاؤں کیرا پٹی کا بتایا جا رہا ہے۔ متوفی شوہر کی شناخت رسول (35) کے طور پر کی گئی ہے۔ ملزم خاتون کا نام اموبی ہے۔ پولیس نے ملزم خاتون اور اس کے عاشق کو گرفتار کرکے سلاخوں کے پیچھے بھیج دیا ہے۔ رسول ایک خانگی کمپنی میں ڈرائیور تھا اور اپنے خاندان کی پرورش کرتا تھا۔ لوکیشورن سے محبت میں خاتون نے یہ قتل کیا۔دراصل چند روز قبل رسول کو قے آئی اور وہ بے ہوش ہو ا۔ اس کے بعد اہل خانہ اسے اسپتال لے گئے۔ ڈاکٹروں نے اس کا علاج شروع کر دیا۔ اس دوران جب اس کے خون کے نمونوں کی جانچ کی گئی تو اس میں کیڑے مار دوا کے نشانات پائے گئے۔ ڈاکٹروں نے یہ بات گھر والوں کو بتائی۔ یہ سب جان کر رسول کے گھر والے حیران رہ گئے۔عاشق کے کہنے پر بیوی نے شوہر کو زہردینے کا اعتراف کیا ۔