شوہر نے بیوی پر گولی چلائی

   

درمیان میں آنے والا بیوی کا ماموں زخمی
حیدرآباد4 فروری( سیاست نیوز ) خاندانی جھگڑوں کے بعد ایک شخص نے اپنی بیوی پر گولی چلادی تاہم درمیان میں بیچ بچاو کے لئے آنے والا بیوی کا ماموں زخمی ہوگیا۔یہ واقعہ تلنگانہ کے ضلع جگتیال کے اسراج پلی علاقہ میں پیش آیا جس کے نتیجہ میں سنسنی پھیل گئی۔میڈی پلی منڈل کے گووندارم دیہات کے پی سرینواس کے اکثر اپنی بیوی گتیکا سے خاندانی مسائل پر جھگڑے ہوا کرتے تھے ۔ان جھگڑوں سے تنگ آکر گتیکا اپنے بچوں کے ساتھ اپنے ماموں کے مکان چلی آئی۔کل شب سرینواس نے ایک اور شخص کے ساتھ وہاں پہنچ کر اپنی بیوی کے ساتھ جھگڑا کیا۔اسی دوران اس نے بندوق نکال کراپنی بیوی پر گولی چلادی تاہم درمیان میں بیچ بچاو کے لئے آنے والا بیوی کا ماموں راجی ریڈی زخمی ہوگیا۔راجی ریڈی کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیاگیا جہاں ابتدائی طبی امداد کے بعد بہتر علاج کے لئے اس کو کریم نگر کے اسپتال منتقل کیاگیا۔اطلاع ملتے ہی جگتیال کے ڈی ایس پی وینکٹ رمنا وہاں پہنچے ۔پولیس اس بات کی جانچ کررہی ہے کہ سرینواس کے پاس کہاں سے آئی؟پولیس نے دو گولیوں کو بھی ضبط کیا۔پولیس سرینواس کی تلاش کررہی ہے جو مفرور بتایاجاتا ہے ۔