شوہر و سسرالی رشتہ داروں کی ہراسانی پر خاتون کی خودکشی

   

حیدرآباد /24 جنوری، ( سیاست نیوز) شوہر و سسرالی رشتہ داروں کی مبینہ ہراسانی سے دلبرداشتہ ایک خاتون نے خودکشی کرلی ۔ نارائن گوڑہ پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا جہاں 29 سالہ دیویا کماری جین نے خودکشی کرلی۔ پولیس نے تایا کہ کماری جین نارائن گوڑہ کے ساکن پرشنک جین کی بیوی تھی ان کی شادی 2019 میں ہوئی تھی ۔ شادی کے بعد سے خاتون کو ہراسانی کا سامنا تھا۔ ساس، نند، نند کا شوہر اور دیویا کا شوہر پرشنک جین خاتون کو ہراساں کرتے تھے اور دیویا کو اذیت پہنچاتے تھے جس سے تنگ آکر خاتون نے خودکشی کرلی۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا اور مصروف تحقیقات ہے۔ع