شوہر کا قرنطینہ ، بیٹے کی معذوری پر خاتون کی خود کشی

   

حیدرآباد: شوہر کے قرنطینہ اور بیٹے کی معذوری سے دلبرداشتہ ایک خاتون نے خودکشی کرلی ۔ کندکورپولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا ۔ جہاں30 سالہ کے ہریتا نے خودکشی کرلی ۔ پولیس کے مطابق ہریتا کا تعلق ملا پور سے بتایا گیا ہے جس کا شوہر پربھاکر ایک اے سی پی کی گاڑی چلاتا تھا ۔ ان دنوں اے سی پی کو کورونا پازیٹیو ہوگیا ۔ اس کے بعد پربھاکر بھی بیوی بچوں کو اپنے سے الگ رکھنے کیلئے انہیں سسرال روانہ کر دیا ۔ ان کا بیٹا ذہنی معذور ہے، بیٹے کی معذوری اور شوہر کے قرنطینہ سے دلبرداشتہ ہوکر یہ خاتون نے خودکشی کرلی ۔