شوہر کی دوسری شادی پرخاتون نے اپنے 2بچے بالکونی سے پھینک دیئے

   

قہرہ : شوہر کی دوسری شادی اورسوتن کا صدمہ مصری خاتون سے برداشت نہ ہوسکا۔ سوتن سے نفرت میں وہ آپے سے باہرہوگئی اور مامتا کی شفقت کو بھی بھول بیٹھی۔ خاتون نے اپنے دو بچوں کو مکان کی بالکونی سے اٹھا کر باہر پھینک دیا۔اس واقعہ میں ایک بچہ فوت جب کہ دوسرا شدید زخمی ہوگیا۔یہ واقعہ اس وقت شروع ہوا جب دقہلیہ گورنری سکیورٹی ڈائریکٹوریٹ کو جمصہ پولیس ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے ایک اطلاع موصول ہوئی جس میں کہا گیا تھا کہ ایک گاؤں کے رہائشیوں سے ایک رپورٹ موصول ہوئی ہے، جس میں ایک خاتون پر اپنے دو بچوں کو تیسری منزل سے پھینکنے کا الزام لگایا گیا ہے۔تفتیش کے دوران سکیورٹی فورس ملزم کے گھر منتقل ہونے کے بعد ابتدائی جانچ میں بچے محمد کی موت کی تصدیق کی۔ جس کی عمر صرف ڈیڑھ ماہ تھی۔ اس کی بالکونی سے گرنے کے فوراً بعد اس کی موت واقع ہوئی تھی۔ دوسرا بچہ جس کی عمر دو سال ہے شدید زخمی ہے اور اسے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔پولیس نے ملزمہ نیفین عبداللہ کو گرفتار کر لیا۔