شوہر کی موت پر دل برداشتہبیوی کی خود کشی

   

حیدرآباد ۔ 10 ۔ جنوری : ( سیاست نیوز) : شوہر کی موت سے دل برداشتہ بیوی نے خود کشی کرلی ۔ منگل ہاٹ پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا جہاں اسمیتا سنگھ نے خود کشی کرلی ۔ دھول پیٹ علاقہ کے ساکن امن کمار سنگھ اور آرام گھر علاقہ کی ساکن اسمیتا سنگھ نے اپنی پسند سے لومیارج کیا تھا اور خوشحال زندگی بسر کررہے تھے ان کے دو لڑکے ہیں ۔ گذشتہ ماہ 26 دسمبر کے دن برین اسٹروک کے سبب امن کمار سنگھ فوت ہوگیا تھا ۔ شوہر کی موت کے بعد سے بیوی اسمیتا شدید ذہنی تناؤ کا شکار ہوگئی تھی اور اس خاتون نے ذہنی تناؤ کے عالم میں انتہائی اقدام کرلیا ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔۔ ع