شوہر کی وراثت میں بیوی کے نصف حق سے متعلق شیخ الازھر کے فتوے پر نئی بحث

   

قاہرہ : مصرکی پارلیمنٹ میں مذہبی امور اور اوقاف کمیٹی کے اراکین نے ’’محنت اور کمائی‘‘ کے بارے میں شیخ الازہر کے فتویٰ کے حوالے سے حال ہی میں میڈیا میں سامنے آنے والی باتوں کا جواب دینے کے لیے ایک رپورٹ تیار کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ دوسری طرف عوامی اور ابلاغی حلقوں میں بھی شیخ الازھر کا فتویٰ زیر بحث ہے۔کمیٹی کے ارکان نے اس بات پر زور دیا کہ متنازعہ معاملہ یہ ہیکہ فتویٰ اس بات پر جاری کیا گیا تھا کہ یہ عورت کو جائیداد کی وراثت کا نصف حصہ حاصل کرنے کی اجازت دیتا ہے۔یہ حصہ شوہر کے ساتھ اس کے تعلق کی وجہ سے اس کی میراث میں سے ملنے والے ترکے کے علاوہ ہے۔