شوہر کی ہراسانی سے تنگ بیوی کی خود کشی

   

حیدرآباد۔/31جولائی، ( سیاست نیوز) اپنی پسند سے شادی کرنے والی ایک لڑکی نے شوہر کی ہراسانی سے تنگ آکر خودکشی کرلی۔ افضل گنج پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق 28 سالہ لاونیا جو افضل گنج علاقہ کے ساکن کمارا سوامی کی بیٹی تھی اس لڑکی نے اپنے جسم پر گرم پانی ڈال کر انتہائی اقدام کرلیا۔ لاونیا نے لو میریج کی تھی اور شادی کے کچھ عرصہ بعد زائد جہیز کیلئے شوہر اور سسرالی رشتہ دار لاونیا کو ہراساں و پریشان کررہے تھے اور لاونیا اپنے والد کے مکان آگئی تھی۔ گذشتہ ماہ تناؤ کے بعد لاونیا نے انتہائی اقدام کرلیا۔ ع