شکاگو اور بوسٹن میں ہندوستانی طلباء کا احتجاجی مظاہرہ

   

واشنگٹن ۔ 20 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی نژاد امریکی شہریوں اور ہندوستانی طلباء نے ہندوستان میں متنازعہ شہریت ترمیمی قانون کے خلاف شکاگو اور بوسٹن میں احتجاجی مظاہرے کئے۔ شکاگو کے ٹریبون ٹاور سے تقریباً 150 افراد نے ہندوستانی سفارتخانے تک مارچ کیا۔ اس موقع پر شکاگو کے ہندوستانی طلباء نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ دہلی کے جامعہ ملیہ اسلامیہ اور علیگڑھ مسلم یونیورسٹی میں پولیس نے طلباء کو جس بربریت کا نشانہ بنایا اس کی ہم مذمت کرتے ہیں۔