کولکتہ ۔ 24 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) ملک میں ہجومی تشدد کے واقعات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعظم مودی کو ممتاز شہریوں کی طرف سے ایک مکتوب روانہ کئے جانے کے بعد مرکزی وزیرنقوی نے کہا ہیکہ ایسے افراد جو لوک سبھا انتخابات میں شکست کے صدمے سے ہنوز باہر نہیں نکل سکے ہیں وہی یہ افواہیں پھیلا رہے ہیں۔
انتخابی تشدد کی شکار ممتابنرجی کی قیادت میں انتخابی ہلاکتیں : سشماسوراج
نئی دہلی ۔ 24 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) بی جے پی کی سینئر لیڈر سشماسوراج نے کہا کہ یہ امر حیرت انگیز ہیکہ مغربی بنگال میں ٹی ایم سی سربراہ ممتابنرجی کی قیادت میں سیاسی قتل ہورہے ہیں حالانکہ وہ (ممتابنرجی) خود بھی سیاسی تشدد کی شکار رہی ہیں۔