شکست کے باوجود ’داعش‘ کی خطرناک نسل تیار ہوسکتی ہے:امریکی جنرل

   

واشنگٹن ۔ 8 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) مشرق وسطیٰ کے لیے امریکی سینٹرل کمانڈ کے سربراہ جنرل جوزف فوٹیل نے خبردار کیا ہے کہ شام میں آخری محاذ پر شکست کے باوجود’داعش’ کا خطرہ ختم نہیں ہوا ہے۔ یہ گروپ منتشر ہونے کے باوجود انتہا پسندوں کی خطرناک نسل کی نمائندگی کرتا ہے اور مستقبل میں دہشت گردی کی ایک خطرناک نسل تیار کرسکتا ہے۔جنرل جوزف نے امریکی سینٹ کی ایک کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ داعش کے خطرے کے حقیقی انسداد کے لیے داعش کے نظریات سے درست طریقے سے نمٹنا ہوگا۔ اگر اس کے نظریات سے نہ نمٹا گیا تو مستقبل میں یہ گروپ تشدد پسند انتہا پسندی کے بیج بو سکتا ہے۔