شکست کے خوف سے بی جے پی غنڈا گردی کررہی ہے

   


منوگوڑ میں روڈ شو ، پارٹی کارکنوں سے صبر و تحمل سے کام کرنے کے ٹی آر کی اپیل
حیدرآباد ۔ یکم نومبر ۔ ( سیاست نیوز) ٹی آر ایس کے ورکنگ پریسیڈنٹ و ریاستی وزیر کے ٹی آر نے منوگوڑ میں ٹی آر ایس کے کارکنوں پربی جے پی کے غنڈوں کی جانب سے حملہ کئے جانے پر صبر و تحمل کا مظاہرہ کرنے کا کارکنوں کو مشورہ دیا ۔ انتخابی مہم کے آخری دن ٹی آر ایس کے امیدوار کے پربھاکر ریڈی کی تائید میں ریاستی وزراء ٹی ہریش راؤ ، ٹی سرینواس یادو کے علاوہ دوسرے وزراء اور قائدین کے ساتھ ملکر مشترکہ طورپر انتخابی مہم چلائی ۔ صبح 11 بجے تا دوپہر ایک بجے تک نارائن پور منڈل کے شہر منوگوڑ میں روڈ شو کا اہتمام کیا۔ کے ٹی آر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی کو اپنی شکست کا اندازہ ہوگیا ہے ۔ بی جے پی کے قائدین بوکھلاہٹ کا شکار ہوگئے ہیں ۔ عوام بی جے پی پربھروسہ نہیں کررہے ہیں ، تمام کوششوں میں ناکام ہوجانے کے بعد بی جے پی تشدد پر اُتر آئی ہے اور ٹی آر ایس کے کارکنوں پر حملہ کرتے ہوئے غنڈا گردی کرتے ہوئے عوام میں خوف و دہشت پیدا کرنے کی کوشش کررہی ہے ۔ باوجود اس کے بی جے پی کی ہر کوشش ناکام ہوگئی اور ٹی آر ایس ضمنی انتخاب میں بھاری اکثریت کے ساتھ کامیاب ہوگی ۔ حلقہ اسمبلی منوگوڑ کی ترقی کیلئے عوام ٹی آر ایس کو ووٹ دینے کا فیصلہ کرچکے ہیں ۔ انھوں نے ٹی آر ایس پارٹی کے امیدوارکے حق میں انتخابی مہم چلانے والے وزراء ، ارکان اسمبلی و دیگر قائدین سے اظہارتشکر کیا اور رائے دہی تک متحرک رہنے کی مقامی ٹی آر ایس قائدین اور پارٹی کارکنوں سے اپیل کی ۔ ن