لندن ۔ بنگلہ دیش کے آل راونڈر شکیب الحسن کا بولنگ ایکشن کاونٹی چمپئن شپ کے دوران رپورٹ کردیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق شکیب الحسن کے بولنگ ایکشن کو امپائرز نے مشکوک کہہ کر رپورٹ کردیا ہے۔امپائر کی طرف سے شکیب کے بولنگ ایکشن پر اٹھائے گئے سوال پر انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے جائزے لینے کی ہدایت جاری کردی ہیں ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق شکیب الحسن نے کاونٹی چمپئن کے ایک میچ میں سمرسیٹ کے خلاف سرے کی نمائندگی کی تھی او 9 کھلاڑیوں کوآوٹ کیااور حالیہ دنوں میں یہ ان کی بہتر بولنک ہے ۔