شہادت حسینؓ کاپیغام۔ مولانا عبدالماجد دریابادیؒ

,

   

۔۔حضرت حسینؓ آج بھی زندہ ہیں حسینؓ کی صداۓ حق آج بھی بدستور گونج رہی ہے حسینؓ آج بھی یزیدی اورطاغوتی قوتوں کے مقابلہ کےلۓآپ کودعوت دےرہے ہیں حسینؓ آج بھی میدان شہادت میں پیش قدمی کرنے کےلۓآپ کوطلب کررہےہیں حسینؓ آج بھی فاسق حکومت کےمقابلہ میں اعلان آزادی کےلۓاہل ایمان کی فوجیں بھرتی کررہےہیں حسینؓ کوآپ کے حلوہ اور ملیدہ ڈھول اورتاشہ کی قطعاًضرورت نہیں یہ سامان اس ذات گرامی اس ہستی اقدس کے سامنے پیش کرنا،اس ذات مبارک کے ساتھ گستاخی کرنا ہے۔حسینؓ کوآج ضرورت ہے آپ کے دل کی، آپ کے ایمان کی،آپ کے تقوی کی،آپ کے صبر کی،آپ کی استقامت کی،آپ کی حق پرستی کی،آپ کےجزبہ آزادی،آپ کےعزم وہمت کی،آپ کے ولولہ باطل شکنی کی،آپ کے ذوق شہادت کی۔ہے کوٸ جواس زندہ حسینؓ کی آواز پرلبیک کہے؟،ہے کوٸ جویزیدی اورطاغوتی طاقتوں سےمقابلہ وجہادکےلۓ،زندہ حسینؓ کی فوجوں میں بھرتی ہوکر،اپنی ابدی زندگی کا حق پیداکرے؟