شہباز اور فواد کی عرضی پر سماعت سے جسٹس آفریدی علحدہ

   

Ferty9 Clinic

اسلام آباد، 13 جون (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان مسلم لیگ (نواز) کے صدر شہباز شریف اور سابق وزیر اعظم نواز شریف کے پرنسپل سکریٹری فواد حسن فواد کی ضمانت کو چیلنج دینے والی قومی احتساب بیورو (نیب ) کی عرضی پر سماعت سے سپریم کورٹ کے ایک جج نے خود کو الگ کر لیا ہے ۔جسٹس یحیی آفریدی اس معاملہ کی سماعت کر رہی سپریم کورٹ کی تین رکنی بنچ میں شامل تھے ۔ اس بنچ کی قیادت جسٹس عظمت سعید کر رہے ہیں۔ نیب نے لاہور ہائی کورٹ کے اس فیصلہ کو چیلنج کیا ہے جس میں شہباز شریف اور فواد حسن فواد کو ‘آشیانہ ہاؤسنگ ا سکیم’ معاملہ میں ضمانت ملی ہے ۔