شہباز ندیم کے ٹسٹ کریئر کا آغاز

   

٭ لیفٹ آرم اسپنر شہباز ندیم نے دورہ کنندہ جنوبی افریقہ کے خلاف جمعہ کو رانچی میں تیسرے ٹسٹ کے ساتھ طویل فارمٹ میں اپنے کریئر کا آغاز کیا ہے۔ پہلے روز کے کھیل کی خبر اسپورٹس کے صفحہ پر ملاحظہ کی جاسکتی ہے۔ ندیم کو چائنامین بولر کلدیپ یادو کی بائیں کندھے میں تکلیف کی بناء انڈیا اسکواڈ میں شامل کیا گیا۔ وہ ڈومیسٹک کرکٹ میں جھارکھنڈ کیلئے کھیلتے ہیں اور 110 فرسٹ کلاس میچز میں 424 وکٹیں لے چکے ہیں۔