شہروں میں بلا وقفہ برقی کی سربراہی، خلل پڑنے پر ڈسکامس کو جرمانے

   

برقی شرحوں میں اضافہ کی بھی اجازت ، مرکزی وزارت برقی کا مسودہ جاری
حیدرآباد ۔ یکم ۔ اکٹوبر : ( سیاست نیوز ) : برقی سربراہی کے ادارہ ڈسکام کے لیے لازمی ہوگیا ہے کہ وہ میٹرو اور تمام بڑے شہروں میں بلا وقفہ 24 گھنٹے برقی کی سربراہی کو یقینی بنائے ۔ برقی سربراہی میں خلل کی صورت میں ڈسکامس پر جرمانہ عائد کئے جائیں گے ۔ مرکزی وزارت برقی نے ( صارفین کے حقوق ) کے قواعد کا ترمیمی مسودہ 2021 کا اعلان کرتے ہوئے اس کی صراحت کی ہے ۔ بڑے شہروں میں بڑھتی ہوئی آلودگی کے پیش نظر ڈیزل جنریٹنگ سیٹس کے استعمال کو کنٹرول کرنے کے لیے نئے رہنمایانہ خطوط کو متعارف کرایا گیا ہے ۔ اس مسودے پر 21 اکٹوبر تک تجاویز طلب کئے گئے ہیں ۔ بڑے شہروں میں ڈسکامس صارفین کو بغیر کسی خلل کے برقی سربراہ کرنے کے اقدامات کریں ۔ برقی کی سربراہی ، خلل کا ( ای آر سی ) جائزہ لے گی اور نگرانی بھی کرے گی ۔ بلا وقفہ برقی سربراہی کو یقینی بنانے کے لیے ڈسکامس کو بنیادی سہولتوں کو ترقی دینے کی بھی ضرورت ہے ۔ برقی شرحوں میں اضافہ کرنے کے لیے (ERC) ڈسکامس کو منظوریاں دے گی ۔ ساتھ ہی برقی سربراہی میں خلل پڑنے پر ( ای آر سی ) ڈسکامس کو جرمانے بھی عائد کرے گی ۔ برقی کی سربراہی میں خلل پڑنے کی صورت میں بیاک اپ کے لیے جو ڈیزل کے جنریٹرس استعمال کئے جارہے ہیں ۔ صارفین حقوق مسودہ کی عمل آوری کے بعد اندرون پانچ سال یا اسٹیٹ (ERC) کی جانب سے طئے کردہ مدت میں ڈیزل کے جنریٹرس کو بیاٹریز میں تبدیل کرتے ہوئے آلودگی سے پاک ٹکنالوجی کا استعمال کرنا چاہئے ۔ اس کے علاوہ تعمیراتی سرگرمیوں اور دیگر عارضی ضرورتوں کے لیے مقررہ قیمت پر برقی کنکشن کے لیے دی جانے والی درخواستوں پر اندرون 48 گھنٹے برقی کنکشن فراہم کرنے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں ۔۔ ن