شہریت بل ہندوستانی عوام کیلئے بہت بڑا خطرہ :بھائی چنگ بھوٹیا

   

گیانگ ٹاک ۔ /13 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) ہیمرو سکم پارٹی کے بانی اور سابق انڈین فٹ بال ٹیم کے کپتان بھائی چنگ بھوٹیا نے کہا کہ شہریت ترمیمی بل ہندوستانی عوام کیلئے سب سے بڑا خطرہ ہے ۔ ہمیں اس بل سے مایوسی ہوئی ہے کیونکہ سکم کو تحریری طور پر شامل نہیں کیا گیا ہے ۔ دیگر شمال مشرقی ریاستوں کی طرح سکم کو نظرانداز کیا گیا ۔ ہمیں اس بل سے استثنیٰ رکھا گیا ہے ۔ حکومت کو چاہیے کہ وہ اس کا ازسرنو جائزہ لے ۔