شہریت ترمیمی ایکٹ کے خلاف احتجاج میں فرحان اختر شامل

,

   

نئی دہلی: شہریت ترمیمی قانون کے خلاف ملک بھر میں زبردست احتجاج و مظاہرے کئے جارہے ہیں۔ اس کے خلاف کئی شعبہ حیات سے تعلق رکھنے والے افراد شامل ہورہے ہیں۔اسی سلسلہ میں بالی ووڈ اداکار و فلمساز فرحان اختر نے بھی شمولیت اختیا ر کرلی ہے۔ انہوں نے اس بات کا اعلان اپنے ٹوئٹر بلاگ پر کیا۔ انہوں نے لکھا ہے کہ ہمیں یہ جاننا ضروری ہے کہ ہم یہ احتجاج کیوں کررہے ہیں۔

انہوں نے اس کے ساتھ ایک این آر سی اور شہریت ترمیمی ایکٹ پر معلومات پر مشتمل ایک پوسٹ بھی کی ہے۔ واضح رہے کہ اس قانون کے خلاف مشہور و معروف فلم ساز مہیش بھٹ اور چھوٹے پردہ کا معروف شو ”ساودھان انڈیا“ شو کے اینکر سشانت سنگھ نے بھی اس قانون کے خلاف آواز بلند کی ہے۔ جس کیلئے انہیں شو ہر برطرف کردیا گیا۔ تاہم بالی ووڈ اہم ستارے جیسے شاہ رخ خان، سلمان خان اور عامر خان اور دیگر اسٹار کی جانب سے کوئی رد عمل سامنے نہیں آیا۔