مرکز کی بی جے پی حکومت کو دستور سے زیادہ منشور پر دلچسپی ، سید عزیز پاشاہ
حیدرآباد ۔ 11 ۔ دسمبر : ( پریس نوٹ): شہریت ترمیمی بل کی منظوری کو ملک کے دستور کے خلاف اقدام قرار دیتے ہوئے اسے عام افراد کو ہراساں کرنے کا موجب قرار دیتے ہوئے سابق رکن پارلیمنٹ راجیہ سبھا جناب سید عزیز پاشاہ نے اسے بین الاقوامی برادری میں رسوائی کا باعث قرار دیا اور کہا کہ موجودہ مرکزی حکومت اور بی جے پی کے قریب دستور کی اہمیت افادیت سے زیادہ اپنے منشور کے وعدوں پر توجہ مرکوز ہے جو ہندوستانی روایات اقدار کے منافی ہے ۔ جناب عزیز پاشاہ نے مزید کہا کہ ملک بھر میں اس بل کے خلاف پائے جانے والے جذبات احساسات سے اظہار یگانگت کرتے ہوئے آل انڈیا تنظیم انصاف کی جانب سے 12 دسمبر کو 11 بجے دن دوپہر اندرا پارک پر دھرنا پروگرام مقرر ہے ۔ جس میں کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا کے قومی سکریٹری ڈاکٹر کے نارائنا اور صدر آل انڈیا انصاف جناب عزیز پاشاہ کا اس پر خصوصی خطاب ہوگا ۔ احتجاجی پروگرام میں زیادہ سے زیادہ تعداد میں حصہ لیتے ہوئے جمہوری دستوری حقوق کے اظہار کی اپیل کی گئی ہے ۔۔
خواتین کے لیے دو روزہ حجامہ کیمپ
حیدرآباد ۔ 11 ۔ دسمبر : ( راست ) : روزنامہ سیاست اور ڈاکٹر یسریٰ ہیلت کیر کی جانب سے خواتین کیلئے دو روزہ حجامہ کیمپ 21 دسمبر کو ڈاکٹر یسریٰ ہیلت کیر کلینک ٹولی چوکی اور 22 دسمبر کو ڈاکٹر یسریٰ ہیلت کیر ملک پیٹ میں صبح 9تا 2 بجے دن مقرر ہے۔ خواتین سے فی کپ 70 روپئے لئے جائیں گے۔ ڈاکٹر یسریٰ فاطمہ کی زیرنگرانی دیگر ڈاکٹرس مریضوں کا معائنہ کریں گے۔ ایسی خواتین جو تھائی رائیڈ، بی پی، نزلہ زکام، شوگر، پی ای او ڈی، بانجھ پن، کمر کے درد، موٹاپا، جوڑوں کے درد میں مبتلاء ہیں وہ اپنے نام فون نمبر 8125249080 ۔ 9550287583 پر صبح 9سے 4 بجے کے درمیان رجسٹرڈ کرواسکتے ہیں ۔۔