شہریت ترمیمی بل کے خلاف ملک گیر احتجاج

   

گوہاٹی ۔ 7 جنوری۔(سیاست ڈاٹ کام) کئی طلبہ تنظیموں اور سیاسی پارٹیوں نے شمال مشرقی ہند میں گیارہ گھنٹہ طویل بند منگل کے دن منانے کا اعلان کیا ہے تاکہ شہری ترمیمی بل کے خلاف احتجاج کیا جاسکے اور غیرمسلموں کو جو بنگلہ دیش ، پاکستان اور افغانستان میں مقیم ہوں ہندوستانی شہریت دینے کے حکومت کے فیصلے کے خلاف احتجاج کیا جاسکے ۔ یہ بند صبح 5 بجے شروع ہوگا اور شام 4 بجے تک جاری رہے گا ۔ طلبہ کی یونینوں کے وفاق آسو نے اخباری نمائندوں کو اپنے ارکان کے اس فیصلے سے واقف کروایا ۔ نئی دہلی سے موصولہ اطلاع کے بموجب دہلی میں اس بل کے خلاف برہنہ احتجاج کیا جائے گا ۔ احتجاجی مظاہرین پلے کارڈس اُٹھائے ہوئے نعرہ بازی میں مصروف ہوں گے ۔ 10احتجاجیوں کا تعلق کرشک مکتی سنگرام سمیتی سے ہوگا ۔ گوہاٹی سے موصولہ اطلاع کے بموجب پورے آسام میں شہریت ترمیمی بل کے خلاف احتجاج کیا جائیگا ۔