شہریت ترمیمی قانون اور کشمیر کی دفعہ 370سے ٹیلیکام مالی بحران کا شکار، فی گھنٹہ 24.5ملین روپے کا نقصان

,

   

حیدرآباد: شہریت ترمیمی قانون احتجاج اور کشمیر سے دفعہ 370ہٹائے جانے کے بعد وہاں کے حالات کی وجہ سے ہندوستانی ٹیلی کام سے معاشی بحران کا شکار ہوگئی ہے۔ ٹیلی کام کو فی گھنٹہ 24.5ملین روپے کا نقصان ہورہا ہے۔ کیونکہ ان دو اہم وجوہات کی بناء پر حکومت انٹر نیٹ کو بندکردینے کا حکم دے رہی ہے۔ کشمیر میں پچھلے دو ماہ سے انٹر نیٹ بند ہیں۔

شہریت ترمیمی قانون کے خلاف احتجاج کرنے پرملک کے بعض ریاستوں میں انٹرنیٹ کی سہولت مسدود کردی جارہی ہے۔ اترپردیش کے تقریبا 18اضلاع میں انٹر نیٹ بند کردیا گیا ہے۔جس سے ٹیلی کام شعبہ کو زبردست مالی نقصان ہورہا ہے۔ موبائیل فون انٹر نیٹ کمپنیاں جیسے ایرٹیل، ووڈا فون،آئیڈیا اور ریلائنس جیو سے جب اس تعلق سے بات کی جاتی ہے تو وہ اس کا جواب نہیں دیتے۔