٭ امریکی ارب پتی تاجر ٹم ڈریپر نے کہا کہ ہندوستان میں سی اے اے کی مخالفت میں ملک گیر پیمانے پر جو احتجاجی مظاہرے ہورہے ہیں اس نے انہیں ہندوستان میں سرمایہ کاری کے فیصلہ پر پس و پیش میں مبتلاء کردیا ہے۔ سی اے اے کے مطابق ایسے افغانی، پاکستانی اور بنگلہ دیشی غیرمسلموں کو جو 2015ء سے ہندوستان میں مقیم ہیں، ہندوستان کی شہریت دی جائے گی۔ ٹم ڈریپر نے کہا کہ ناانصافی کسی بھی سماج کو کینسر کی بیماری کی طرح کھوکھلا کردیتی ہے لہٰذا میں (ٹم ڈریپر) ایسے ماحول میں ہندوستان میں سرمایہ کاری نہ کرنے پر مجبور ہوں۔