شہریت ترمیمی قانون کیخلاف احتجاج میں شدت

,

   

یاقوت پورہ میں مظاہرہ، پیپلز پلازہ پر موم بتیوں کیساتھ جلوس
حیدرآباد ۔25۔ فروری (سیاست نیوز) شہریت ترمیمی قانون اور این آر سی کے خلاف بھڑک اٹھے تشدد کے پیش نظر شہر حیدرآباد میں بھی اچانک احتجاجوں میں شدت پیدا کردی گئی ہے۔ شہر کے مختلف علاقوں میں رضاکارانہ طور پر احتجاج کرتے ہوئے حکومت کے موقف کے خلاف اپنا سخت احتجاج درج کروایا ۔ پیپلز پلازا نکلس روڈ پر دہلی تشدد کے مہلوکین کو خراج پیش کرنے کے لئے عوام کا ایک گروپ کینڈل لائیٹ کیلئے جمع ہوا تھا لیکن پولیس نے انہیں گرفتار کرلیا۔ بتایا جاتا ہے کہ سیف آباد پولیس نے نکلس روڈ سے پانچ افراد بشمول شیوا مینائی کو گرفتار کیا ہے ۔ پولیس نے پون ، آشریش، محب اور مشرف کو گرفتار کیا اور بعد ازاں انہیں رہا کردیا گیا۔ اسی طرح گولکنڈہ لمرا ہوٹل کے قریب خواتین کے ایک گروپ نے سی اے اے اور این آر سی کے خلاف احتجاج کیا جبکہ جانکی نگر میں بھی ایک بڑے گروپ نے بھی اپنا درج کروایا ۔ پرانے شہر کے علاقہ حسینی علم براہ گلی میں بھی خاموش احتجاج کیا گیا۔ یاقوت پورہ بڑا بازار میں بھی زبردست مظاہرے کئے گئے ۔