حیدرآباد: چاہے کچھ بھی ہوجائے، کتنے ہی احتجاج کیوں نہ کرلئے جائیں مودی حکومت کی جانب سے لایا گیا شہریت قانون ہر قیمت پر لاگو ہوکر رہے گا۔ ان خیالات کا اظہار مرکزی مملکتی وزیر و سکندرآباد رکن پارلیمنٹ جی کشن ریڈی نے کیا۔ کشن ریڈی یہاں سی اے اے کی حمایت میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔
Addressed friends from the press, this evening on the farsighted vision behind the #CAA2019 and #NPR.
Through this press conference, I have dispelled the hate mongering being spread by a few, with selfish interests.#IndiaSupportsCAA
Also released Calenders & Diaries of #TPUS. pic.twitter.com/tv6TiSwod3— G Kishan Reddy (@kishanreddybjp) December 30, 2019
سی اے اے کی مخالفت کرنے پر انہوں نے کانگریس وزراء پر تنقید کی اور کہا کہ وہ سیاسی طور پر نریندر مودی کا مقابلہ نہیں کرسکتے۔ انہوں نے اس بات کو مسترد کردیا کہ اس نئے قانون کی وجہ مذہب کی بنیاد پر تفریق کی جارہی ہے اور ایسی باتوں افواہ قرار دیا۔ انہوں نے اپوزیشن پارٹیوں پر الزام عائد کیا کہ ملک میں ہورہے تشدد کے واقعات میں اپوزیشن پارٹیاں ملوث ہیں جو لاء اینڈ آر ڈر میں خلل ڈال رہے ہیں۔
مرکزی وزیر کشن ریڈی نے دعوی کیا کہ اس نئے قانون کے ذریعہ سے کسی کی بھی شہریت چھینی نہیں جارہی ہے لیکن پاکستان، بنگلہ دیش اور افغانستان میں ہندوؤں کو شہریت دی جارہی ہے۔ انہوں نے دعوی کیا کہ ان ممالک میں ہندوؤں کو پریشان کیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس قانون کے ذریعہ مظلوم ہندوؤں کی مدد کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس، ٹی آر ایس اور مجلس اتحادالمسلمین اپنے پارٹی کے لوگوں کو اس قانون کے خلاف احتجاج کرنے کے لئے روانہ کررہے ہیں۔