شہریت ثابت کرنے کیلئے ووٹر کارڈ اور پاسپورٹ کا ثبوت کافی، آدھار کاڈر، راشن کارڈ و دیگر شناختی کارڈس : ممبئی عدالت

,

   

ممبئی: ملک میں ترمیمی شہریت قانون کے خلا ف زبردست احتجاج جاری ہے۔ مرکزی حکومت کی جانب سے سارے ملک میں شہریوں کے قومی رجسٹر (این آر سی) کی نفاذ کی تیاریاں کی جارہی ہے۔ اس کی پیش نظر عوام میں شہریت کے ثبوت کیلئے درکار دستاویزات کے بارے میں تجسس و بے چینی پائی جاتی ہے۔ اسی دوران ممبئی کی ایک عدالت نے یہ فیصلہ دیا ہے کہ دہندہ شناختی کارڈ اور پاسپورٹس شہریت کے کافی ثبوت ہیں۔

تاہم عدالت نے یہ واضح کیا ہے کہ آدھار کارڈ، راشن کارڈ اور دیگر شناختی کارڈس جیسے دستاویزات قومیت ثابت کرنے کیلئے کافی نہیں ہیں۔ عدالت نے کہا کہ دیگر دستاویزات جیسے راشن کارڈ، آدھار کارڈ اور دیگر شناختی کارڈس قومیت ثابت کرنے کے لئے کافی نہیں ہے۔ آدھار کارڈس سے شہریت ثابت نہیں ہوتی اور نہ ہی اس سے شہریت کا کوئی حق ملتا ہے۔ راشن کارڈ صرف انسانی بنیادوں پر جاری کیا جاتا ہے جس کا مقصد عوام کو فاقہ کشی سے بچانا ہوتا ہے۔ اسے شہریت کا ثبوت قرار نہیں دیا جاسکتا۔