شہری ترقی کے شعبہ میں ملک کیلئے تلنگانہ رول ماڈل : کے سی آر

   


حیدرآباد۔/25 ستمبر، ( سیاست نیوز) چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے کہا کہ شہری ترقی کے شعبہ میں تلنگانہ ملک کیلئے رول ماڈل بن چکا ہے۔ تلنگانہ میں بلدی شعبہ میں اصلاحات اور بہتر حکمرانی کے ذریعہ عوام کو موثر انفرااسٹرکچر فراہم کرنے میں مدد ملی ہے۔ مرکزی حکومت کی جانب سے تلنگانہ کی 16 بلدیات کو قومی ایوارڈ کیلئے منتخب کرنے پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے چیف منسٹر نے کہا کہ نئے بلدی ایکٹ کے نتیجہ میں حکومت کو شہری علاقوں کی ترقی میں مدد ملی ہے۔ پٹنا پرگتی پروگرام کے ذریعہ مرحلہ وار انداز میں ترقیاتی کام انجام دیئے جارہے ہیں۔ چیف منسٹر نے وزیر بلدی نظم و نسق کے ٹی راما راؤ اور عہدیداروں کو مبارکباد پیش کی اور عوام اور عوامی نمائندوں سے اپیل کی کہ وہ ترقی میں اپنا رول اداکریں۔ر