اکٹوبر ڈسمبر2022کے دوران 7.2فیصد کی کمی ائی ہے
نئی دہلی۔ بے روزگاری کی شرح یاتناسب برائے بے روزگار افراد بشمول لیبر طبقہ‘ برائے 15سال کی عمر کے افراد یا اس سے زیادہ شہری علاقوں میں اکٹوبر ڈسمبر2022میں 8.7فیصد سے گھٹ کر 7.2فیصد تک ایک سال کی اسی مدت میں گھٹی ہے۔
پیروڈکیٹ لیبر فورس سروے(پی ایل ایف ایس) کی سہ ماہی تفصیلات کے مطابق مذکورہ بے روزگاری کی شرح جولائی ستمبرسہ ماہی میں اسی سطح 7.2فیصد پر تھی۔
اسی طرح سال2021-22کے دوران معمول کی حیثیت میں دیہی اور شہری دونوں علاقوں میں بے روزگاری کی شرح4.1فیصد رہی ہے جو پچھلے سال 2020-21کے دوران 4.2فیصد تھی۔
زیادہ وقفوں پر لیبر فورس ڈیٹا کی دستیابی کی اہمیت کو مد نظر رکھتے ہوئے‘ نیشنل سیمپل سروے آفس (این ایس ایس او)نے اپریل 2017میں متواتر لیبرفورس سروے (پی ایل ایف ایس) کی شروعات عمل میں لائی تھی۔
پی ایل ایف ایس کا مقصد صرف موجودہ ہفتہ وار موقف اسٹیٹس (سی ڈبلیو ایس)میں شہری علاقوں کے لئے تین ماہ کے مختصر وقت کے وقفے میں کلیدی روزگاراو ربے روزگاری کے اشاریوں (مزدورآبادی کا تناسب‘لیبرفورس کی شرکت کی شرح‘بے روزگاری کی شرح)کا تخمینہ لگانا ہے۔
سالانہ یہ شہری او ردیہی دونوں علاقوں میں معمولی حیثیت اور سی ڈبلیو ایس دونوں میں روزگار اوربے روزگاری کے اشارے کا تخمینہ لگاتا ہے۔