شہر ترمیمی بل کیخلاف جئے رام رمیش سپریم کورٹ سے رجوع

   

نئی دہلی 13 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) سابق مرکزی وزیر اور کانگریس کے سینئر لیڈر جئے رام رمیش نے شہریت ترمیمی بل کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع ہوتے ہوئے عدالت میں اِس بل کی افادیت کو چیلنج کیا ہے۔ اُنھوں نے کہاکہ یہ قانون آرٹیکل 14 اور 21 کے مغائر ہے۔ آسام معاہدہ کی بھی خلاف ورزی کی گئی ہے۔ اِس کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی قوانین اور اُصولوں کو بالائے طاق رکھا گیا ہے۔