شہر حیدرآباد میں ایک ہزار سے بھی کم کورونا وائرس کے مریضوں کی نشاندہی

   

حیدرآباد۔2فروری(سیاست نیوز) کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد شہر حیدرآباد میں مسلسل تیسرے دن بھی ایک ہزار سے کم ریکارڈ کی گئی ہے اور تلنگانہ میں مجموعی طور پر 2646کورونا وائر س کے مریض پائے گئے ہیں۔ محکمہ صحت کی جانب سے جاری کردہ بلیٹن میں کہا گیا ہے کہ گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران 88ہزار206 افراد کے معائنے کئے گئے جن میں 2646افر اد کو کورونا وائرس کی توثیق ہوئی ہے جبکہ 2452 معائنوں کے رپورٹ موصول ہونا باقی ہے۔ بلیٹن کے مطابق 3603 افراد کورونا وائرس سے صحت یاب ہوئے ہیں اور تلنگانہ میں اب کورونا وائرس کے متاثرین کی مجموعی تعداد 34 ہزار 665تک پہنچ چکی ہے۔ مجلس بلدیہ عظیم تر حیدرآباد کے حدود میں 747کورونا وائرس کے مریض پائے گئے ہیں جبکہ میڑچل ۔ملکا جگری میں 177 مریضوں کی توثیق ہوئی ہے۔ضلع رنگاریڈی میں کورونا وائرس کے متاثرین کی تعداد 134 ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ ہنمکنڈہ میں 114 افراد کورونا وائرس سے متاثر پائے گئے ہیں۔کریم نگر میں 102 افراد کو کورونا وائرس کی توثیق ہوئی ہے۔ م