شہر میں آئندہ دو دنوں کے دوران اوسط تا تیز بارش کی پیش قیاسی

   

حیدرآباد۔ 21 اگست (سیاست نیوز) شہر حیدرآباد کے بعض حصوں میں چہارشنبہ کو بھی ہلکی تا اوسط بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔ میاں پور، حفیظ پیٹ، مادھو پور، کوکٹ پلی اور آس پاس کے علاقوں میں دن کے اوقات میں اوسط بارش کی ریکارڈ کی گئی۔ ماہرین موسمیات نے شہر کے شمالی، مغربی اور وسطی حصوں میں آئندہ دو دنوں کے دوران اوسط تا تیز بارش کی پیش قیاسی کی ہے۔ جمعرات کیلئے بھی ماہرین نے زرد الرٹ جاری کیا ہے۔