شہر میں آئندہ ماہ انٹرنیشنل اسٹارٹ اپ فیسٹیول

   

حیدرآباد ۔ 29 ۔ اگست : ( سیاست نیوز ) : اسٹارٹ ۔ اپ یکو سسٹم کے فروغ اور ترقی میں معاونت کرنے والے ادارہ ، انٹرنیشنل اسٹارٹ ۔ اپ فاونڈیشن کی جانب سے گلوبل انکوبیشن سٹی ، انٹرنیشنل اسٹارٹ اپس نیٹ ورک پرائیوٹ لمٹیڈ ( ISN ) کے اشتراک سے حیدرآباد میں پہلی مرتبہ انٹرنیشنل اسٹارٹ اپ فیسٹیول 2024 منعقد کیا جائے گا ۔ یہ فیسٹیول 26 تا 28 ستمبر ، انجینئرنگ اسٹاف کالج آف انڈیا (ESCI) ، گچی باولی حیدرآباد پر منعقد ہوگا ۔ اس سلسلہ میں ٹی ۔ ہب پر ایک انویسٹر کنیکٹ ورکشاپ اور آئی ایس ایف 2024 کے لیے کرٹین ریز ایونٹ کا انعقاد ہوا ۔ ISF 2024 اسٹارٹ اپ فاونڈرس کے لیے ماہرین اور سرمایہ کاروں سے ربط اور اختراعی پراجکٹس کے لیے اشتراک کے لیے ایک منفرد پلیٹ فارم ہوگا ۔ اس کا تھیم ہے ’ مصنوعی ذہانت کے دور میں اختراع اور انٹرپرینر شپ ‘ انٹرنیشنل اسٹارٹ اپ فیسٹیول کے بارے میں بتاتے ہوئے مسٹر جے اے چودھری ، چیرپرسن و کنوینر آئی ایس ایف نے کہا کہ انٹرنیشنل اسٹارٹ اپ فیسٹیول ، گلوبل اسٹارٹ اپ یکو سسٹم ، اشتراک کے فروغ ، اختراع اور پائیدار ترقی کے لیے منعقد کیا جارہا ہے ۔۔