شہر میں آج سے چار روزہ فرنیچر فیر

   

حیدرآباد ۔ 24 ۔ فروری : ( پریس نوٹ) : ہائی ٹیکس ایگزیبیشن سنٹر ، حیدرآباد پر ایک چار روزہ فرنیچر فیر 25 تا 28 فروری مقرر ہے ۔ یہ فیر ’ انٹرئیر اینڈ ایکسٹرئیر ‘ کی ایک مکمل نمائش ہے ۔ جہاں گھریلو اور کمرشیل دونوں مقاصد کے لیے بہترین ڈیزائنس کے ماڈرن فرنیچر کی نمائش اور فروخت کی جارہی ہے ۔ خوبصورتی کے ساتھ بنائے گئے فرنیچر ایٹمس ہر ایک کی پسند اور بجٹ کے مطابق دستیاب ہوں گے ۔ جس میں کئی ماڈلس اور برانڈس کے صوفہ سیٹس ، ڈائننگ ٹیبلس ، بیڈ روم یونٹس ، آفس فرنیچر ، ماڈیولر کشن یونٹس اور ریکلائیز سیٹس دستیاب ہوں گے ۔ کارپٹس اور موٹے کمبل ، میٹریس اینڈ پاوفس ، اینٹک آئرن فرنیچر ، پینٹنگس ، واٹر فاونٹینس ( فوارے ) ، بچوں کا فرنیچر ، بلانکٹس ، آرٹیفیاکٹس وغیرہ وسیع رینج میں دستیاب ہوں گے ۔ یہ نمائش صبح سے شام تک کھلی رہے گی ۔۔