شہر میں دوبارہ کرفیو نہیں۔ افواہوں پر دھیان نہ دینے شہریوں سے اپیل

,

   

حیدرآباد(تلنگانہ): ان دنوں سوشیل میڈیا پر وزیر اعلی کے چندر شیکھر راؤ کی ایک ویڈیو گشت کررہی ہے جس میں وہ کہہ رہے ہیں کہ شہر میں دوبارہ رات کا کرفیو نافذ کردیا جائے گا“۔ قارئین کوبتادیں کہ یہ ویڈیو لاک ڈاؤن کے شروعاتی دور کا ہے جس میں کے سی آر نے شہر میں شام 6 بجے تا صبح 9بجے تک کرفیو نافذ کرنے کی بات کررہے ہیں۔لیکن بعض لوگ اسے فیس بک اور واٹس ایپ پر پھیلاتے ہوئے شہریوں میں خوف کا ماحول پیدا کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ اس سلسلہ میں محکمہ سٹی پولیس کی جانب سے بھی واضح کیا گیا ہے کہ یہ خبر غلط ہے۔ محکمہ پولیس نے ٹوئٹر اور فیس بک پر یہ وضاحت کی ہے۔

اس سے قبل بھی چیف سکریٹری سومیش کمار نے بھی واضح کیا تھا کہ ریاست تلنگانہ میں دوبارہ لاک ڈاؤن کا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔ واضح رہے کہ بیگم بازار ٹریڈرس اسوسی ایشن نے رضا کارانہ طور پر 6 بجے شام ہی دکانات بند کرلینے کا فیصلہ کیا ہے۔ اسی طرح شہر کی قدیم میر عالم منڈی تاجرین نے بھی جلد دکانات بند کردینے کا فیصلہ کیا ہے۔ واضح رہے کہ شہر میں رات 9 بجے سے صبح 5 بجے تک کرفیو رہے گی۔