شہر میں رات کے درجہ حرارت میں معمولی اضافہ

   

حیدرآباد۔ 2 فروری (پریس نوٹ) شہر حیدرآباد اور اس کے پڑوسی اضلاع میں منگل کو رات کے درجہ حرارت میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ اوسط اقل ترین درجہ حرارت 14.4 ڈگری رہا۔ شہر کے بعض علاقوں میں رات کا درجہ حرارت تقریباً 10 ڈگری سیلسیس کے آس پاس ریکارڈ کیا گیا۔ ان میں سری لنگم پلی اور راجیندر نگر شامل ہیں جہاں صبح کے اوقات میں درجہ حرارت 10 ڈگری کے آس پاس رہا۔ تلنگانہ اسٹیٹ ڈیولپمنٹ پلاننگ سوسائٹی کے مطابق رات کے درجہ حرارت میں 2 تا 4 ڈگری اضافے کا امکان ہے۔