شہر میں غیر موسمی بارش ، موسم خوشگوار

   

حیدرآباد ۔ 26 ۔ جنوری : ( سیاست نیوز ) : تلنگانہ کے مختلف علاقوں اور دونوں شہروں حیدرآباد و سکندرآباد میں آج دوپہر سے رات کے درمیان دو تین مرتبہ کہیں ہلکی اور کہیں موسلادھار بارش سے موسم مزید سرد ہوگیا ہے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بارش اور مابعد کی سرد ہواؤں کے سبب اقل ترین درجہ حرارت میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی ۔۔