حیدرآباد۔/15 نومبر، ( سیاست نیوز) شہر میں فارمولہ ای ۔ ریسنگ کے تحت این ٹی آر گارڈن اور اس کے اطراف واکناف کے علاقوں میں 4 دن کیلئے ٹریفک تحدیدات عائد کی گئی ہیں۔ ان تحدیدات کے پیش نظر این ٹی آر گارڈن، این ٹی آر مارگ اور لمبنی پارک کو عوام کیلئے مکمل بند کردیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق خیریت آباد کے وی وی مجسمہ سے خیریت آباد فلائی اوور کی سمت جانے والی ٹریفک کو نیکلس روٹری کی سمت جانے کی اجازت نہیں رہے گی اور اس کا رُخ شاداں کالج رویندرا بھارتی کی سمت کردیا جائے گا۔ اسی طرح بدھا بھون اور نلہ گٹہ جنکشن سے نیکلس روٹری کی سمت آنے والی ٹریفک کا رُخ رانی گنج کی سمت کردیا جائیگا۔ رسول پورہ منسٹر روڈ سے نیکلس روٹری کی سمت آنے والی ٹریفک کا رُخ نلہ گٹہ جنکشن اور رانی گنج کی سمت کردیا جائے گا جبکہ اقبال مینار جنکشن سے تلگو تلی مجسمہ جانے والی ٹریفک کا رُخ ٹینک بنڈ کے کٹہ میسماں مندر لوور ٹینک بنڈ کی سمت کردیا جائے گا۔ بی آر کے بھون سے نیکلس روٹری کی سمت ٹریفک کا رُخ تلگو تلی جنکشن اقبال مینار، رویندرا بھارتی کی سمت کردیا جائے گا جبکہ اقبال مینار جنکشن سے منٹ کمپاونڈ جانے والی ٹریفک کا رُخ رویندرا بھارتی جنکشن کی سمت کردیا جائیگا۔ خیریت آباد بڑا گنیش سے پرنٹنگ پریس جنکشن، نیکلس روٹری کو ٹریفک کا رُخ راجدوت ہوٹل کی سمت کردیا جائے گا۔ب