حیدرآباد۔16فروری (یواین آئی) شہر میں پہلی مرتبہ فروری میں درجہ حرارت امکان ہے کہ 40 ڈگری کو چھولے گا۔ تلنگانہ ڈیولپمنٹ پلاننگ سوسائٹی عہدیدار وائی وی راماراو نے کہا کہ عموماً فروری میں درجہ حرارت 33 تا 36 ڈگری درج کیا جاتا ہے تاہم جاریہ سال فروری میں حیدرآباد میں درجہ حرارت 40 ڈگری کو چھولے گا۔ گذشتہ فروری میں شہر میں اعظم ترین درجہ حرارت 35.2 ڈگری درج کیا گیا تھا۔ گذشتہ برسوں میں کبھی بھی درجہ حرارت فروری میں 40 ڈگری درج نہیں کیا گیا۔ کئی علاقوں میں موجودہ درجہ حرارت 35 ڈگری سیلسیس سے زائد درج کیا گیا۔ رات کا درجہ حرارت 20 ڈگری رہا۔