حیدرآباد ۔ 29 ۔ ستمبر : ( سیاست نیوز ) : ٹریفک پولیس نے شہر حیدرآباد میں سڑکوں پر پانی ٹھہرنے کے 19 نئے مقامات کی نشاندہی کی ہے ۔ شہر حیدرآباد میں پانی ٹھہرنے کے پہلے سے 35 مقامات تھے بارش سے قبل یا بارش کی پیش قیاسی کے دوران ان مقامات سے پانی کی نکاسی کیلئے جی ایچ ایم سی کے ایمرجنسی عملہ کو متحرک کیا جاتا تھا ۔ حالیہ بارش کے دوران ٹریفک پولیس نے مزید 19 مقامات پر بارش کا پانی جمع ہونے کے مقامات کی نشاندہی کی ہے اور ان مقامات پر پانی کی نکاسی کیلئے خصوصی اقدامات کرنے کی جی ایچ ایم سی کو تجویز پیش کی گئی ہے ۔۔ ن